۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله سیستانی
آیت اللہ العظمی سیستانی کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام

حوزہ /  آیت اللہ سید علی سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں رہبرانقلاب اسلامی کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ سید علی سیستانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کو تعزیت پیش کی ہے۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 انا اللہ وانا الیہ راجعون

جناب مستطاب آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

جنرل قاسم سلیمانی رحمةالله‌علیه کی شہادت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

عراق میں سالہا سال سے داعشی عناصر کی خلاف برسرپیکار اس مرحوم  کا کردار بے نظیر ہے اور انہوں نے اس راستے میں جتنی بھی زحمات انجام دی ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

 میں اس عظیم المرتبت شہید کے فقدان پر جنابعالی، شہید کے بچوں، دیگر رشتہ داروں، ملت ایران اور بالخصوص کرمان کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند منان کے حضور مرحوم کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

ولاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم

علی الحسینی سیستانی 

۸ جمادی الاول ۱۴۴۱ ھ/ بمطابق 4 جنوری 2020ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .